ویب ڈیسک : کورونا وائرس کی وجہ سے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے سرکاری کتب آن لائن کر دیں۔کورونا وائرس کی وجہ سے اسکولز بند ہوئے تو پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے بھی متبادل انتظام ڈھونڈ نکالا۔ والدین بچوں کی کتابیں نہ ملنےاور تعلیمی سال متاثر ہونے پر پریشان ہوئے تو پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے سرکاری کتب آن لائن کر دیں۔اب والدین اپنے بچوں کا نصاب انٹرنیٹ سے ڈاون لوڈ کریں اور گھر بیٹھ کر بچوں کی تعلیم متاثر ہونے سے بچائیں۔
والدین ور بچے نیچے دے گے لنک پر جا کر کتابیں داؤن لوڈ کر سکتے ہیں :
https://pctb.punjab.gov.pk/download_books
طویل ہوتے لاک ڈاون کی وجہ سے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے کے جی سے میٹرک تک کی کتابیں اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی ہیں جنہیں بچے اب گھر بیٹھ کر ہی پڑھ سکتے ہیں۔پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے والدین نے کہا کہ ان کی مشکل کا حل نکل آیا۔ کتابوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے وہ بہت پریشان تھے۔سرکاری اسکولوں کے علاوہ نجی اسکولوں نے بھی طویل لاک ڈاون کی وجہ سے اپنی کتب آن لائن کر دی ہیں جبکہ بیشتر اسکول وٹس اپ کے ذریعے بھی والدین کو سلیبس بھیج رہے ہیں۔محکمہ تعلیم پنجاب نے چھٹیوں میں بچوں کی تعلیم کو جاری رکھنے کی غرض سے ہر گھر بنے اسکول پروگرام بھی متعارف کرا دیا ہے۔ جس کے تحت بچوں کے لیے کیبل پر چیلنز مختص کر دیے گئے ہیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاو کے خدشے کے باعث وفاقی وزارت تعلیم نے 31 مئی تک تمام اسکولز کو بند رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ چھٹیوں کوموسم گرما کی تعطیلات سمجھا جائے۔ اگر کورونا وائرس کا مسئلہ حل ہوگیا تو تعلیمی ادارے جون میں دوبارہ کھل جائیں گے۔