پنجاب میں کسی ہسپتال میں وینٹیلیٹرز یا بیڈز کی کمی نہیں، تمام افواہیں جھوٹ پر مبنی ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد 1

پنجاب میں کسی ہسپتال میں وینٹیلیٹرز یا بیڈز کی کمی نہیں، تمام افواہیں جھوٹ پر مبنی ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد

(ویب ڈیسک): وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد عوام کی رہنمائی کے لیے صوبہ میں کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال اور اسکی روک تھام کے حوالے سے کیے جانے والے حکومتی اقدامات پر تفصیلی پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کسی ہسپتال میں وینٹیلیٹرز یا بیڈز کی کمی نہیں۔ تمام افواہیں جھوٹ پر مبنی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت پنجاب کے اندر 40821 کورونا وائرس کے مریض ہیں، اور آج کے دن یعنی بروز منگل 9 جون کو 1916 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اور اس وقت تک 773 اموات ہوچکی ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے یہ بھی بتایا کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں 48 کورونا کے مریض جان کی بازی ہارگئے، جبکہ 8300 مریض مکمل صحت یاب ہوکر گھروں کو جاچکےہیں۔
مزید برآں یہ کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 9023 ٹیسٹ کئےگئے۔ اور اس وقت تک پنجاب میں ٹوٹل 9 لاکھ 99 ہزار 97 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں کسی ہسپتال میں وینٹیلیٹرز یا بیڈز کی کمی نہیں۔ تمام افواہیں جھوٹ پر مبنی ہیں ۔اور یہ کہ ابھی بھی صوبے کے ہسپتالوں میں وینٹیلیٹرز اور بیڈز فری ہیں اگلےدس دنوں میں ان کی تعداد مزید بڑھائی جارہی ہے
میرے لیے ہر نرس ہر ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف کا ہر وہ بندہ جو فرنٹ لائن پر کام کر رہا ہے اس سے زیادہ اہم کوئی نہیں ہے۔ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کا حفاظتی لباس ہر ہسپتال میں وافر مقدار میں موجود ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایکٹمرا انجیکشن کے فوائد نظر آئے ہیں۔ دنیا کے مقابلے میں بہت بڑے پیمانے پر ہم اس کا ٹرائل کرنے جارہے ہیں۔1 ہزار مریضوں پہ ٹرائل کی وزیر اعلیٰ پنجاب نے باقاعدہ اجازت دی ہے، لیکن یاد رہے ایکٹمرا انجیکشن ہر کسی کو لگانے کی اجازت نہیں، اس کا ایک مخصوص کرائٹیریا ہے۔ اسکے استعمال سے قبل اجازت لینا ضروری ہے۔ اس کا غلط استعمال نقصان دہ ہوسکتا ہے۔
انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ ایکٹمرا انجیکشن کی قیمت 1 لاکھ 2 ہزار ہے اگر کہیں اس سے مہنگا فروخت ہو رہا ہے تو عوام کا فرض ہے کہ ہمیں اطلاع دیں۔ خلاف ورزی کرنے والے ہسپتال کو بند کر دیا جائے گا۔
حکومت کے ہسپتالوں میں جب باقاعدہ استعمال شروع کو گا تو یہ انجکشن مفت لگایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں