لا ہور:صوبا ئی دا رلحکو مت سمیت صوبہ بھر میں مو ٹرسا ئیکلو ں اور گا ڑیوں کی چو ری میں ملو ث86ٹا پ چو روں میں 21 پو لیس ملا زمین کونہ صر ف نو کر یو ں سے بر خا ست کر دیا گیا بلکہ انکے خلا ف مقدما ت درج کرکے انکو ائریا ں بھی شروع کردی گئی ہیں یہ پو لیس اہلکا ر کا ر مو ٹر سا ئیکل چو رگر وہو ں کے سر گر م رکن ہو نے کے نا طے گا ڑیو ں کی چو ری کے بعد علا قہ غیر سے رقم کی ادا ئیگی کے بعد ما لکا ن سے معا ملا ت طے کر انے اور خر کا روں کے با رگین سنٹرز تک رسا ئی بھی ر کھتے تھے ، آ ئی جی پنجا ب پو لیس نے یہ ایکشن ایک حسا س ادار ے کی رپو ر ٹ پر لیا ، با وثوق ذرا ئع کے مطا بق ایک حسا س ادارے نے پنجا ب کے 5بڑے شہروں جن میں لا ہو ، فیصل آبا د،گو جرا نوالہ ،ملتا ن اور راولپنڈی میں ٹا پ 86کا رومو ٹر سا ئیکل چو روں کی فہر ست بنا ئی ، ان اضلا ع میں مو ٹر سائیکل اور کا رچو روں میں 21 کا تعلق پنجا ب پو لیس سے تھا جو ان چو رگروہوں کی سرپر ستی کرتے اورکا ر کی چو ری کے بعد علا قہ غیر کے گروہوں سے ایڈوانس رقم وصول کرتے اور ان کے ما لکا ن سے رابطہ کر کے ڈیل بھی کراتے تھے ، ذرا ئع کا کہنا ہے حسا س ادارے کی طر ف لا ہو ر سے 4،فیصل آبا د سے 3،ملتا ن سے 6،گو جرا نوالہ 4،اور راولپنڈی سے 4 پو لیس اہلکا ر کا ر،مو ٹر سائیکل چو ری میں ملو ث ہو نے سمیت 86ٹاپ چو روں کی فہر ست آ ئی جی پنجا ب پو لیس کو بجھوائی گئی ، آ ئی جی پنجا ب پو لیس نے ڈی پی اوز کو احکا ما ت جا ری کئے جس پر 21پو لیس اہلکا روں کو فو ری طو ر پر نوکریوں سے برخاست کردیا گیا، آرپی اوز کو دیگر مو ٹر سائیکل و کا ر چو روں کے کو ائف اور تصاویر بھی بجھوا ئیں ہیں تا کہ انکی گرفتاری فو ری عمل میں لا ئی جا سکیں۔