پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ: لاہور کے متعدد علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا اعلان 1

پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ: لاہور کے متعدد علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا اعلان

(ویب ڈیسک): وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعظم نے SOPs کی خلاف ورزی والے علاقوں میں”سمارٹ لاک ڈاؤن”اور سختی کرنےکی ہدایت کی تھی، ان ہدایات کی روشنی میں 2 دن میں لاہور کے ہاٹ سپاٹ ایریاز کی نشاندہی کی گئی جنہیں کل رات 12 بجے سے 14دن کے لیے بند کر دیا جائے گا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے عوام سے اپیل کی کہ وہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکومت کے اعلان کردہ معیاری طریقہ کار پر عمل کریں اور کہا کہ حکومت نے صوبائی دارالحکومت کے ان علاقوں کے لئے ایک ‘خصوصی حکمت عملی’ تیار کی ہے جہاں سے کورونا وائرس کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
احتیاطی تدابیر کی ضرورت کا اعادہ کرتے ہوئے ، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ اگر لوگ ماسک پہنیں تو وائرس کی ترسیل کو 50 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔
عوام الناس سے درخواست کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ اس وبائی امراض کے بارے میں غلط فہمی پھیلانے سے گریز کریں، پوری دنیا کوویڈ 19 کے اثرات سے دوچار ہے اور اس سے نکلنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں