پشاور:خیبر پختونخوا حکومت کا پبلک مقامات پر مفت وائی فائی کا منصوبہ مقررہ وقت میں مکمل نہ ہوسکا۔ پشاور میں منصوبے پر جاری کام سست روی کا شکار ہے۔ شہری کہتے ہیں حکومت صرف دعوے ہی کرتی ہے۔صوبائی حکومت کی جانب سے فری وائی فائی منصوبے کیلئے 9 کروڑ 21 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ منصوبے میں سست روی پر شہریوں نے بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بس اڈوں اور پارکوں میں وائی فائی لگانا صرف حکومت کے دعوے ہی ہیں۔معاون خصوصی برائے آئی ٹی کامران بنگش کا کہنا ہے کہ فری وائی فائی منصوبہ جلد مکمل کیا جائے گا جبکہ ڈگری کالجز اور پشاور یونیورسٹی میں فری وائی فائی لگایا گیا ہے۔ فری وائی فائی منصوبے کی تکمیل میں سست روی پر شہریوں نے حکومت سے سخت نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
![پبلک مقامات پر مفت وائی فائی، خیبر پختونخوا حکومت کا منصوبہ مکمل نہ ہوسکا 1 پبلک مقامات پر مفت وائی فائی، خیبر پختونخوا حکومت کا منصوبہ مکمل نہ ہوسکا 1](https://wifaqnews.com/wp-content/uploads/2019/11/519947_86199622-556x320.jpg)