پاکستان کی سیاسی شخصیات بھی کرونا کی لپیٹ میں 1

پاکستان کی سیاسی شخصیات بھی کرونا کی لپیٹ میں

(ویب ڈیسک): عوام کے ساتھ ساتھ پاکستان کی سیاسی شخصیات بھی کرونا کی لپیٹ میں آ گئیں۔ کرونا وائرس کی شدت سب کے لیے وبال جان بن گئ۔
جہاں مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ کے کرونا وائرس کا رزلٹ پوزیٹو آیا ہے، وہیں وزیر ریلوے شیخ رشید اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ اور دونوں شخصیات نے قرنطینہ میں جانے کا فیصلہ کر لیا۔ شیخ رشید نے عوام سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ ان کو کوئی علامات محسوس نہیں ہوئیں۔

مزید برآں شہباز شریف، احسن اقبال اور رانا ثناء اللہ کے بھی ٹیسٹ کے نمونے لے لیے گئے۔
اس سے قبل مسلم لیگ ن خیبرپختونخواہ کے صدر انجینیئر امیر مقام، لیگی رہنما نہال ہاشمی اور عطا اللہ تارڑ کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ جبکہ رکن پنجاب اسمبلی شوکت منظور چیمہ کرونا سے لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگئے تھے۔ تحریک انصاف کی رہنما شاہین رضا بھی کرونا وائرس کے باعث خالق حقیقی سے جا ملیں۔ سندھ کے صوبائی وزیر مرتضیٰ بلوچ بھی کرونا وائرس سے شکست کھا چکے ہیں۔

Leave a Reply