پاکستان: کرونا کیسس کی تعداد 2079 تک جا پہنچی، 27 افراد جان کی بازی ہارگئے 1

پاکستان: کرونا کیسس کی تعداد 2079 تک جا پہنچی، 27 افراد جان کی بازی ہارگئے

(ویب ڈیسک): پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے اور ملک میں مزید نئے کیسز سامنے آنے سے تعداد 2079 تک جا پہنچی ہے جبکہ اب تک اس عالمی وبا سے 27 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر 10 افراد کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 82 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
حکومت کی جانب سے جاری نئے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 740، سندھ میں 676، خیبر پختونخوا میں 253، بلوچستان میں 158، اسلام آباد میں 54، گلگت بلتستان میں 184 اور آزاد کشمیر میں 6 مریض موجود ہیں۔

Leave a Reply