Pakistan Corona Update May 1

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 17ہزار 439 ہوگئی، 391 اموات

ویب ڈیسک : ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 622 مزید کیسز سامنے آںے کے بعد کورونا ائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 17 ہزار 439 ہوگئی اور 6 مزید اموات کے بعد ہلاکتیں 391 ہوگئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 7 ہزار 971 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جب کہ622 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی۔

مزید کیسز کی تصدیق کے بعد سندھ میں سب سے زیادہ 6675، پنجاب میں 6340، خیبر پختونخوا میں 2627، گلگت بلتستان میں 339، بلوچستان میں 1049، اسلام آباد میں 343 ، گلگت بلتستان میں339 اورآزاد کشمیر 66 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس کے 4315 مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

Leave a Reply