Pakistan corona update

پاکستان میں کورونا وائرس، چوبیس گھنٹوں میں ڈیڑھ ہزار سے زائد کیس رپورٹ

ویب ڈیسک : ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1581 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ31 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹنوں کے دوران کورونا کے 14 ہزار 878 ٹیسٹ کیےگئے،اس طرح ملک بھر میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 59 ہزار 264 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ اب تک ملک بھر میں 10 ہزار 880 مریضوں نے اپنے طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت اس وائرس کو شکست دے دی ہے
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1581 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے ، جس کے بعد پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 38 ہزار 799 ہوگئی ہے، جن میں سے سندھ میں 14ہزار 916، پنجاب میں 14ہزار 201 ، خیبرپختون خوا میں 5 ہزار 678 ، بلوچستان میں 2ہزار457، آزاد کشمیر میں 108 ، اسلام آباد میں 921 اور گلگت بلتستان میں 518 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس نے مزید 31 زندگیوں کے چراغ گل کردیئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے سبب 834 افراد بھی جاں بحق ہوچکے ہیں، خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 291 اموات ہوئی ہیں جب کہ سندھ میں 255، پنجاب میں 245، بلوچستان میں 31، اسلام آباد میں 7 ، گلگت بلتستان میں 4 جب کہ آزاد کشمیر میں ایک فرد جان کی بازی ہار چکا ہے۔ اس کے علاوہ 188 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں