پاکستان میں فیس بک صارفین کی تعداد بڑھنے کی زیادہ امید نہیں 1

پاکستان میں فیس بک صارفین کی تعداد بڑھنے کی زیادہ امید نہیں

اسلام آباد: 

سوشل میڈیا کی سب سے بڑی کمپنی فیس بک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 5G سروس کے آغاز کے بعد بھی ملک میں فیس بک صارفین کی تعداد نمایاں بڑھنے کے امکانات زیادہ نہیں ہے کیونکہ صارفین کی قوت خرید میں کمی اور انٹرنیٹ تک رسائی اس راہ میں بڑی رکاوٹیں ہیں۔

پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد آبادی کے تناسب سے 22.2 فیصد ہے جبکہ ملک بھر میں براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 6 کروڑ 7 لاکھ کے قریب ہے ان میں 43 فیصد خواتین کے انٹرنیٹ تک رسائی امکانات محدود ہیں تاہم امید ہے کہ بہتر حفاظتی انٹرنیٹ انتظامات کی بدولت خواتین کے سوشل میڈیا نیٹ ورک استعمال کرنے کی تعداد میں اضافہ ہوگا، کیونکہ اس وقت پاکستانی خواتین اپنے آپ کو سوشل میڈیا نیٹ ورک پر زیادہ محفوظ تصور نہیں کرتیں۔

 
 
 

Leave a Reply