(ویب ڈیسک): وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلیوں پر عالمی ورچوئل اجلاس سے خطاب کیا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ماحولیاتی آلودگی میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے۔ پاکستان ماحولیاتی آلودگی سےدنیامیں پانچواں سب سےزیادہ متاثرہونےوالاملک ہے۔ ہم نیشنل پارک کی تعداد میں اضافہ کررہےہیں۔ نیشنل پارک کی تعداد 30 سے45 ہو جائے گی۔
Live Stream: Prime Minister of Pakistan @ImranKhanPTI Address to the Climate Ambition Summit 2020 (12.12.2020) #PrimeMinisterImranKhan #COP26 #ClimateAction https://t.co/jDHoQK0idq
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) December 12, 2020
وزیراعظم عمران خان کے مطابق فیصلہ کیاگیا ہے کوئلے سے مزید توانائی پیدا نہیں کریں گے۔ کوئلے سے چلنے والے پلانٹ کی جگہ ہائیڈرو پاور پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 2030 تک مجموعی توانائی کے 60فیصدکوکلین انرجی پرمنتقل کرنےکاہدف ہے۔ 2030 تک 30 فیصد گاڑیوں کو بجلی پر منتقل کرنے کا بھی ہدف ہے۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کلین انرجی کی جانب گامزن ہے۔ ہم آئندہ تین سال میں 10ارب پودے اگا رہے ہیں۔ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کےاثرات پرقابو پانے کیلئے تمام اقدامات کرے گا۔