(ویب ڈیسک): وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھی کرونا کی جنگ میں شامل ہو چکا ہے لیکن پاکستانی ایک دوسرے کی مدد کرنے والی قوم ہے اور انشاللہ یہ قوم جلد ہی اس آزمائش سے باہر آ جائے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کابینہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے لئے 50 ارب روپے فنڈ منظور کیا ہے تاکہ عوام کو اشیاء ضروریہ فراہم کی جا سکے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آج سے نیشنل کمانڈ سینٹر کی میٹنگ روانہ کی بنیاد پر ہو گی اور وفاق کے ساتھ صوبوں کے نمائندے بھی میٹنگ میں شریک ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے مطابق ملکی انڈسٹری چلتی رہنی چاہئے تاکہ لوگ بے روزگار نہ ہوں۔ اور گندم کی کٹائی سے مطالق چیف سیکرٹریز کو خصوصی ہدایات دی گئی ہیں۔
مزید برآں کابینہ نے 1200 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی جب کہ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی۔
Load/Hide Comments