pakistan steel land

پاکستان اسٹیل ملز کی اراضی پر کورونا کے جاں بحق مریضوں کی تدفین کا انکشاف

ویب ڈیسک : پاکستان اسٹیل ملز کی اراضی پر کورونا کے جاں بحق مریضوں کی تدفین کا انکشاف ہوا ، جس کے بعد پاکستان اسٹیل نے 80 ایکڑ اراضی پر قائم قبرستان غیرقانونی قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تدفین کے لیے قائم قبرستان سے متعلق تنازع کھڑا ہوگیا ، جاں بحق مریضوں کی تدفین پاکستان اسٹیل ملز کی اراضی پر کی جارہی ہے۔اس سلسلے میں پاکستان اسٹیل نے سندھ بورڈآف ریونیو،کمشنرکراچی،ڈپٹی کمشنرکواحتجاجی مراسلہ ارسال کیا ، جس میں پاکستان اسٹیل کی ٹاؤن شپ کی80ایکڑاراضی پرقائم قبرستان غیرقانونی قرار دیا ہے۔پاکستان اسٹیل نیکوروناقبرستان کواراضی پرتجاوزات قرار دیتے ہوئے کہا قبرستان میں 2میتوں کی تدفین بھی کردی گئی ہے۔یاد رہے رواں ماہ کے ا?غاز میں ہی کراچی کے علاقے بن قاسم میں ایک نیا قبرستان بنایا گیا، یہ قبرستان 80 ایکڑ پر محیط تھا ، جہاں پہلے شخص کی تدفین بھی کر دی گئی، جو کرونا وائرس کا مریض تھا اور اس کی عمر 74 سال تھی۔خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تدفین کے لیے 5 قبرستان مختص کیے گئے تھے، جن میں محمد شاہ، مواچھ گوٹھ، کورنگی، اورنگی ٹاؤن گلشن ضیا اور سرجانی کے قبرستان شامل تھے۔گورکنوں کے حفاظتی لباس کا معاملہ بھی سامنے آیا تھا جس پر پی ڈی ایم اے سے رابطے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث صوبہ سندھ میں اموات کی مجموعی تعداد 69 تک پہنچ گئی ہے جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد بھی 3000 سے تجاوز کر گئی ہے۔

Leave a Reply