ٹی 20 سیریز میں آسٹریلیا نے ہمیں ہر شعبے میں آؤٹ کلاس کیا، مصباح کااعتراف 1

ٹی 20 سیریز میں آسٹریلیا نے ہمیں ہر شعبے میں آؤٹ کلاس کیا، مصباح کااعتراف

لاہور: 

پاکستانی ٹیم کے ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے اعتراف کیاہے کہ آسٹریلیا نے تینوں شعبوں میں آوٹ کلاس کرتے ہوئے اپنی برتری ثابت کی، ہم کسی بھی شعبے میں توقعات کے مطابق پرفارم کرنے میں ناکام رہے ۔

پی سی بی پوڈکاسٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے مصباح الحق نے ٹیسٹ سیریز میں میزبان ملک کو ٹف ٹائم دینے کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیسٹ ٹیم زیادہ تجربہ کار اور ایسے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو آسٹریلوی وکٹوں پر کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔

ہیڈ کوچ کا کہنا ہےکہ ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بابر اعظم اور افتخار احمد نے بہتر پر فارم کیا، باقی کسی بلے باز سے رنز نہیں ہوپائے۔ مختصر فارمیٹ کی اس کرکٹ میں کم ازکم 180 یا اس سے زیادہ رنز ہوں گے تو جیت کی توقع کی جاسکتی ہے۔ آسٹریلوی بولرز نے رائٹ ایریا میں بولنگ کرکے ہمارے بلے بازوں کو رنز کرنے سے باز رکھا، ہمارے بولرز ایسا نہیں کرپائے، ان کے ٹاپ تھری بلے بازوں کو ہم جلد آؤٹ کرنے کے ساتھ رنز بنانے سے بھی نہیں روک سکے۔ اس کے ساتھ فیلڈنگ کا بھی واضح فرق دکھائی دیا۔ ہمیں بولنگ، بیٹنگ، فیلڈنگ کی خامیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔فٹنس میں بھی بہتری لانا پڑے گی۔

ہیڈ کوچ نے افتخار احمد کے ساتھ نوجوان بولرز موسی خان کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے اسے ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پلس پوائنٹ قرار دیا، ان کا کہناہےکہ موسی نے جس اسپیڈ کے ساتھ بولنگ کی، وہ ایک پازیٹو سائن ہے اور مجھے یقین ہےکہ آگے چل کر وہ مزید بہتر بولنگ کرے گا۔

 
 
 

Leave a Reply