(ویب ڈیسک): ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ یکم اپریل سے پاکستان ریلوے معمول کے مطابق رواں ہونے کی خبر درست نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘حکومت ٹرانسپورٹ کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کررہی ہے جس میں ریلوے بھی شامل ہے لیکن پہلی تاریخ سے کھولنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا’۔
انہوں نے کہا کہ 5 اپریل سے تمام ائر پورٹس کھولنے کے حوالے سے بھی خبر آئی اور یہ خبر بھی غلط ہے اس حوالے سے بہت غور و فکر ہورہا ہے۔
معید یوسف کا کہنا تھا کہ اندرونی پروازیں بھی بدستور معطل ہیں اور 4 اپریل کو معطلی ختم ہونے کے بعد معمول پر بحالی کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے کسی بھی ایئرپورٹ میں پاکستانی مسافر نہیں ہیں اور سب واپس آچکے ہیں۔
