imran khan

وزیر اعظم عمران خان کی عوام اور معاشی ٹیم کو مبارکباد

(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان نے چینی کی قیمت میں کم ہونے پرخوشی کااظہار کیا ہے اور کہاہے کہ چینی اس وقت 81 روپے کلوفروخت ہورہی ہے،ایک ماہ پہلے چینی کی قیمت 102 روپے تھی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ چینی کی قیمتوں میں کمی لانے پرمعاشی ٹیم کومبارکبادپیش کرتاہوں۔
گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کیلئےمزید خوشخبری ہےکہ ماہِ نومبر کےدوران بھی ترسیلاتِ زر بڑھتی رہیں۔ یوں یہ ریکارڈ چھٹا (6th) ماہ ہےکہ انکا حجم مسلسل 2 ارب $ سےزائد رہا۔ مرکزی بنک کے مطابق گزشتہ ماہ کی نسبت 2.4%جبکہ نومبر 2019 کےمقابلےمیں 28.4% اضافےکےساتھ یہ ترسیلاتِ زر 2.34 ارب $ کی سطح تک پہنچیں۔

Leave a Reply