(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان نے کل سے بین الاقوامی پروازوں کے لئے جزوی طور پر فضائی حدود کھولنے کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ یہ اہتمام خاص طور پر ہمارے اوورسیز مزدوروں کے لیے کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارے اوورسیز مزدور سب سے زیادہ وباء کی زد میں ہیں مگر اپنے حوصلے سے قوم کے فخر کا سامان بنے۔
کل ہم بین الاقوامی پروازوں کیلئےجزوی طور پرفضائی حدودکھولیں گے۔یہ اہتمام خاص طورپرہمارےان اوورسیز مزدوروں کیلئےکیا جارہاہےجو سب سےزیادہ وباء کی زد میں آئےمگراپنےحوصلےسےقوم کےفخرکاسامان بنے۔ گھرواپسی پر ہم آپکاخیرمقدم کرتےاوریقین دلاتے ہیں کہ ہماری حکومت سےجوکچھ بھی بن پڑا کرے گی۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 20, 2020