imran khan

وزیراعظم کا دورہ ملائیشیا … بھارتی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک :وزیراعظم عمران خان کل سے ملائشیا کا 2روزہ دورہ کریں گے وزیر اعظم عمران خان اپنے ہم منصب مہاتیرمحمد کی دعوت پر کل سے ملائیشیا کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے، عمران خان ملائشیا کے دوسرے دورے میں تھنک ٹینک سے بھی خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل سے ملائشیا کا 2روزہ دورہ کریں گے، وزیراعظم یہ دورہ مہاتیرمحمد کی دعوت پر کررہے ہیں، وزیر اعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد میں کابینہ ارکان بھی شامل ہونگے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مہاتیرمحمد سے ون آن ون اور وفد کی سطح پر ملاقات ہوگی، پاکستان اور ملائشین وزیراعظم کی مشترکہ پریس بریفنگ بھی ہوگی۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان ملائشیا میں تھنک ٹینک سےبھی خطاب کرینگے، وزیراعظم عمران خان کا یہ دوسرا دورہ ملائشیا ہو گا۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورے کے دوران دو طرفہ معاہدے بھی کئے جائیں گے، وزیراعظم عمران خان مسئلہ کشمیر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کریں گے۔

Leave a Reply