ن لیگی رویہ سے جے یوآئی قیادت مایوس 1

ن لیگی رویہ سے جے یوآئی قیادت مایوس

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کے بیانات سے جے یوآئی قیادت مایوسی کاشکار ہوگئی،دھرنے کے شرکا کی اسلام آباد آمد سے قبل ہی مریم اورنگ زیب اور احسن اقبال نے بیان جاری کیا تھا کہ جلسہ موخر کر دیا گیا جس سے آزادی مارچ شرکا میں کھلبلی مچ گئی جبکہ دوسری مرتبہ گزشتہ روز آل پارٹیرز کانفرنس کے موقع پر ن لیگی رہنما احسن اقبال کے بیان کہ ہماری پارٹی پرتشدد احتجاج کی مخالف ہے ، پر مولانا فضل الرحمن کی ذات پر بڑا سوالیہ نشان کھڑا ہو گیا کہ کیا مولانا فضل الرحمن کا پلان بی پرتشدد احتجاج کا تھا۔ سیاسی حلقوں کے مطابق مسلم لیگی رہنمائوں کے بیانات سے جے یو آئی کے اندر شدید ردعمل سامنے آیا۔ ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمن اور جے یو آئی کے متعددرہنمائوں نے ن لیگی رہنمائوں کے بیانات پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ خود ہی تحریک کی کامیابی کے مخالف ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی نارا ضگی کا اظہار کیا کہ لیگی رہنمائوں نے غلط وقت پر بیانات جاری کئے جس سے ہمارے کاز کو نقصان پہنچا ۔

Leave a Reply