new Zealand prime minister jacinda ardern

نیوزی لینڈ، کورونا وائرس پرقابو پانے کے بعد14 مئی سے مالز ، سینما گھراور کیفے دوبارہ کھولنے کا اعلان

ویب ڈیسک : نیوزی لینڈنے کورونا وائرس پرقابو پانے کے بعد14 مئی سے مالز ، سینما گھروں ، کیفے اور جیموں سمیت نیوزی لینڈ کے کاروباری اداروں کو جمعرات سے دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق نےوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیکنڈا آرڈرن نے کہا کہ “سطح 2” کی پابندیوں کے اقدامات کے تحت ، ریستوراں اور کھیل کے میدانوں سمیت دیگر عوامی مقامات کو سخت معاشرتی دوری کے قوانین پر عمل کرتے ہوے جمعرات سے دوبارہ کھولنے کی اجازت ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے باعث ایک ماہ سے زیادہ عرصے تک لاک ڈاون کیا گیا تھا تاہم گزشتہ ماہ کے آخر میں وائرس پر قابو پانے کے بعد اس میں نرمی کر دی تھی اورا کثر کاروباری اداروں پر سخت معاشرتی دوری کے قوانین پر عمل کرتے ہوے کاروبار کو دوبارہ سے کھولنے کی اجازت دی ہے۔

Leave a Reply