نیدرلینڈ میں پاکستانی ہاکی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ 1

نیدرلینڈ میں پاکستانی ہاکی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ

نیدرلینڈ میں پاکستان کے سفیر شجاعت علی راٹھور نے پاکستانی ہاکی ٹیم کے اعزاز میں آج عشائیہ کا اہتمایا کیا۔

پاکستانی سفارتخانے میں ہونے والی اس تقریب میں قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں سمیت صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈیر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر، سیکرٹری جنرل محمد آصف باجوہ، چیف سلیکٹر منظور جونیئر سمیت دوسرے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

پاکستان ہاکی ٹیم ہالینڈ کے خلاف اولمپکس 2020 کوالیفائر راونڈ کے دو میچز کھیلنے کے لئے نیدرلینڈ میں موجود ہے اور پہلا میچ ہفتہ کی شام سات بجے ہالینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ قومی چیف کوچ خواجہ محمد جنید مقابلہ جیت کر سیریز میں فاتحانہ آغاز کرنے کے لئے پر امید ہیں۔

Leave a Reply