nawaz sharief in hotel

نوازشریف کی ریسٹورنٹ آمد علاج کا حصہ، شریف فیملی کی عجیب منطق

ویب ڈیسک : لندن: شریف فیملی نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی ریسٹورنٹ آمد کو علاج کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف اہل خانہ کے اصرار پر ہوا خوری کے لیے باہر نکلے تھے۔

علاج کی غرض سے لندن میں موجود نوازشریف کی اہل خانہ کے ہمراہ ریسٹورنٹ میں بیٹھے ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے پنجاب حکومت سے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس طلب کی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ردعمل آنے کے بعد اہل خانہ نے نوازشریف کے علاج سے متعلق عجیب منطق پیش کرتے ہوئے ریسٹورنٹ میں آمد کو علاج کا حصہ قرار دے دیا۔

حسین نواز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ والد کو ہواخوری کیلئے ہوٹل لے گئے تھے کیونکہ گھر پر رہنے سے والد کا دم گھٹتا ہے اور نوازشریف ہمارے اصرار پر ہوا خوری کیلئے نکلے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نے کہا تھا دن میں دو بار واک کریں لیکن سانس پھول جانے کی وجہ سے نواز شریف واک نہیں کرتے اس لیے ہوا خوری کے لیے انہیں ہوٹل لے گئے۔

حسین نواز نے بتایا کہ نوازشریف کا گائز اسپتال میں ہیماٹو لوجسٹ کے ساتھ معائنہ تھا، ہیماٹولوجسٹ نے دل کے علاج سےپہلے مشورے کی تاکید کی ہے، نوازشریف کے مزید ٹیسٹ کیلئے خون کے نمونے لئے گئے ہیں لیکن پلیٹ لیٹس تاحال مستحکم نہیں اور ڈاکٹرز نے تشویش کا اظہار کیا ہے، ایک ہفتے تک کارڈئیک پروسیجر متوقع ہے۔

حسین نواز کا کہنا تھا کہ افسوسناک بات ہے کہ گھر سےنکلنےکو سیاسی رنگ دے دیا گیا حالانکہ عدالتوں نے نوازشریف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دی ہے۔

Leave a Reply