نوازشریف کا وزن 7 کلو کم ہوگیا، بلڈ پریشر اور شوگر بے قابو 1

نوازشریف کا وزن 7 کلو کم ہوگیا، بلڈ پریشر اور شوگر بے قابو

لاہور: 

سروسز اسپتال میں 8روز سے زیر علاج سابق وزیراعظم نوازشریف کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔

 نوازشریف کی پلیٹ لیٹس میں پیر کو 3ہزار کا اضافہ ہوا تھا۔منگل کو یہ تعداد مزید دو ہزار بڑھ کر30 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ میڈیکل بورڈ میں توسیع کرتے ہوئے ماہرانہ امراض گردہ و مثانہ ڈاکٹر زاہد رفیق کو شامل کیا گیا ہے جس کے بعد میڈیکل بورڈ کی تعداد بڑھ کر12 ہو گئی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق بدھ سے نواز شریف کی صحت بحالی میں پروفیسر زاہد رفیق کو کلیدی ذمہ داری دی گئی ہے۔ نوازشریف کے وزن میں 8 روز میں7کلو کمی آئی ہے۔ان کا وزن 107 کلو سے 100 کلو رہ گیا ہے۔

Leave a Reply