babar azam

نئی ٹی20 رینکنگ جاری، بابراعظم بدستور سرفہرست

ویب ڈیسک.. دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم بدستور بیٹنگ کی کیٹیگری میں سرفہرست ہیں۔ آئی سی سی رینکنگ کے مطابق بیٹنگ کی فہرست میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم پہلے، آسٹریلیا کے ایرون فینچ دوسرے، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان تیسرے اور نیوزی لینڈ کے کولن منرو چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔جب کہ آسٹریلیا کے گلین میکس ویل پانچویں، بھارت کے کےایل راہول چھٹے اور ویسٹ انڈیز کے ایون لیوس ساتویں نمبر پر ہیں۔ان کے علاوہ افغانستان کے حضرت اللہ زازئی آٹھویں، بھارت کے روہت شرما نویں اور ویرات کوہلی دسویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔آئی سی سی بالرز کی فہرست میں افغانستان کے راشد خان پہلے نمبر پر موجود جب کہ پاکستانی اسپنر عماد وسیم چوتھے اور شاداب خان آٹھویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

Leave a Reply