میکسیکوسٹی (انٹرنیشنل)میکسیکو میں پولیس اور ایک مسلح گروہ کے درمیان جھڑپوں میں 14 افراد ہلاک ہو گئے ۔ ہلاک ہونے والوں میں مسلح گروہ کے دس ارکان اور چار پولیس اہلکار شامل ہیں۔ میکسیکو کی شمالی ریاست کواہوئلا کے حکام نے کہاکہ بھاری اسلحے سے لیس اس گروہ کے ہمراہ پک اپ ٹرک بھی تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس گروہ کے خلاف پولیس نے فیصلہ کن کارروائی کی۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں مسلح گروہ کے دس ارکان اور چار پولیس اہلکار شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments