(ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی دورِ حکومت میں میٹرو بس کو نظر انداز کیا جانے لگا، میٹرو بس لاہور میں گیارہ دنوں سے ٹکٹ کی بجائے پرچی سسٹم رائج ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران میٹرو بس لاہور میں ٹکٹیں نہ ملنے کے باعث شہریوں کی بڑی خوار ہو رہے ہیں، ٹکٹیں ناپید ہونے کے باعث انتظامیہ نے وقت طور پر پرچی سسٹم رائج کیا تاکہ آسانی ہو سکے۔ میٹرو بس میں سفر کرنے والے مسافر پرچی حاصل کرکے بس میں سوار ہورہے ہیں۔
ٹکٹنگ بند ہونے کی وجہ سے میٹرو بس کے ریونیو میں پچاس فیصد کمی آئی ہے۔ میٹرو بس لاہور کے ریونیو میں اوسطاً پندرہ لاکھ روپے روزانہ کی کمی ہوئی ہے۔ اس سے قبل اوسطاً روزانہ ریونیو 30 لاکھ روپے تھا جو گیارہ روز سے 15 لاکھ روپے تک آگیا ہے۔
گیارہ روز میں اتھارٹی کو ریونیو کی مد میں ایک کروڑ 65 لاکھ روپے کی کمی ہوئی ہے۔ ٹکٹ کی مد میں حاصل ہونے والی رقم ملازمین کی جیبوں میں جانے لگی۔ میٹرو بس کی کنٹریکٹر ان باکس کمپنی نے اسٹیشنز پر لگی ٹکٹنگ مشینری بند کر دی۔
ٹکٹ باکس سے مسافروں کو پرچی دے کر اسٹیشن پر جانے دیا جارہا ہے۔ میٹرو بس کی نئی کنٹریکٹر کمپنی تاحال اپنی مشینری نہ لگا سکی۔
Load/Hide Comments