مہوش حیات کی فلم میں بے نظیربھٹو کا کردار ادا کرنے کی تصدیق 1

مہوش حیات کی فلم میں بے نظیربھٹو کا کردار ادا کرنے کی تصدیق

کراچی: 

تمغہ امتیاز کی حامل اداکارہ مہوش حیات نے تصدیق کی ہے کہ وہ شہید بے نظیر بھٹو کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔

مہوش حیات نے بی بی سی اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی سوانح حیات بہت بڑا عنوان اورایک پیچیدہ کردار ہے کیوں کہ یہ کہانی ایک عظیم شخصیت کی ہے، میں بے نظیر بھٹو سے بہت محبت اوران کا احترام کرتی ہوں کیوں کہ وہ میری آئیڈیل ہیں یہی وجہ ہے کہ میرے لئے ان کی زندگی کی کہانی بہت متاثر کن ہے۔

مہوش حیات نے کہا کہ ہماری موجودہ اور آنے والی نسل کے لئے ضروری ہے کہ وہ بے نظیر بھٹو کی قربانی ، جدوجہد اور اُن کی طرز زندگی کو دیکھیں۔ وہ پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم رہیں جوکہ بہت بڑی بات ہے اس کے پیچھے اُن کی طویل جدو جہد ہے، اُن کے ساتھ زندگی میں کیا کچھ ہوا اسے دنیا کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔

 

یہ خبر بھی پڑھیں: مہوش حیات کا خود پرتنقید کرنے والوں کوکرارا جواب

اداکارہ کا کہنا تھا کہ  کتابوں میں تو ہر کسی کے بارے میں لکھا جاتا ہے لیکن فلم ایک ایسا ذریعہ ہے جہاں کسی کی سوانح حیات سے متعلق آسانی سے جانا جا سکتا ہے۔
 
 

Leave a Reply