(ویب ڈیسک): کراچی میں مون سون کے سیزن کی پہلی بارش اور سٹی ٹاور شاہراہ فیصل کے ایک طرف
کی دیوار سے ٹائلیں طوفانی ہوا برداشت نہ کر سکیں۔
آج بروز پیر کراچی شہر کے مختلف علاقوں میںں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہوتی رہی۔ بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔
جہاں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹا اور شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، وہیں بارش کے باعث شہر اور شہریوں کو کئی تباہ کاریوں کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
سیوریج کا نظام درہم برہم ہونے کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا، مزید یہ کہ تیز ہوا کے باعث سٹی ٹاور شاہراہِ فیصل کی ایک طرف کی دیوار سے ٹائلیں اکھڑ گئیں۔
City tower Shahra e faisal ki tiles toot kar logon par jaa giri, Tiles flying of a building in Karachi due to the storm!#mondaythoughts #Karachi #Pakistan pic.twitter.com/5Ij0dRTirq
— Mishal Rehman (@Mishalrehman786) July 6, 2020
پی اے ایف بیس فیصل میں 26 ملی میٹر جبکہ ناظم آبادمیں 22ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ کلفٹن میں 6 ملی میٹر،لانڈھی میں3ا عشاریہ ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی سرجانی میں1 اعشاریہ 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔