(ویب ڈیسک): تعلیمی اداروں میں دسمبر کی موسم سرما کی تعطیلات کو جنوری میں تبدیل کرنے کی تجویز پر غور کے لیے وفاقی اور صوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس آج (منگل کو) ہوگی۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اجلاس کی صدارت کریں گے۔
اجلاس میں صوبائی تعلیمی نظام میں اصلاحات کا جائزہ لیا جائے گا اور موسم سرما کی چھٹیوں کو جنوری میں منتقل کرنے کی تجویز پر غور کیا جائے گا۔
سندھ حکومت پہلے ہی 20 دسمبر سے یکم جنوری تک تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر چکی ہے۔
جس کے مطابق صوبے میں اسکول اور کالج 20 دسمبر سے یکم جنوری تک بند رہیں گے، تعلیمی سرگرمیاں 3 جنوری سے دوبارہ شروع ہوں گی۔
