ویب ڈیسک :لاہور ہائی کورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر راںا ثنااللہ کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ عدالت نے ضمانت پر رہائی کے بدلے 10،10 لاکھ روپے کے 2 مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں برس جولائی میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے رانا ثنااللہ کو موٹروے سے اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ پارٹی اجلاس میں شرکت کے لئے لاہور آرہے تھے۔ اے این ایف نے رانا ثنا اللہ کی گاڑی سے 15 کلو گرام ہیروئن کی برآمدگی کا دعویٰ کیا تھا۔
