ویب ڈیسک : ملک میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 16 ہزار 117 ہوگئی ہے جب کہ اس وائرس سے 358 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے ملک میں کورونا وائرس سے متعلق جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 8 ہزار 249 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جب کہ 358 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی۔ جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 16,117 ہوگئی، پنجاب میں سب سے زیادہ 6061، سندھ میں 6053، خیبر پختونخوا میں 2313، گلگت بلتستان میں 333، بلوچستان میں 978، اسلام آباد میں 313 جب کہ آزاد کشمیر میں 66 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔ ان مریضوں میں سے 4105 صحتیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔
مزید 12 ہلاکتیں
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 12 افراد زندگی کی بازی ہارگئے جس کے بعد اس وائرس سے زندگی کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 358 ہوگئی۔