corona update

ملک میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5700 سے بڑھ گئی،96 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک : ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5716 سے تجاوز کرگئی اور 96 افراد جاں بحق ہوگئے۔
وفاقی وزارت صحت کے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3157 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ ہوئے جب کہ 342 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ جس کے بعد ملک بھر میں مصدقہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 5716 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سب سے زیادہ کورونا کے مصدقہ مریض پنجاب میں ہیں ، صوبے میں مریضوں کی تعداد 2826 ہے۔ سندھ 1452، خیبرپختونخوا800، بلوچستان میں 231، گلگت بلتستان 233، اسلام آباد131اور آزاد کشمیر میں 43 کیسز رپورٹ ہوئے۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے باعث سب سے زیادہ جانی نقصان خیبر پختونخوا میں ہوا ہے جہاں 35 مریض اس وائرس کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ سندھ میں 31،پنجاب میں 24،گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 2 اور اسلام آباد میں ایک مریض جان کی باز ی ہار گیا۔

Leave a Reply