اسلام آباد(ویب ڈیسک): ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ تمام صوبے مہلک وائرس کی زد میں، پنجاب میں رپورٹ ہونے والے کیسس کی تعداد ڈھائی ہزار کے قریب جبکہ لاہور کرونا وائرس کا گڑھ بن گیا۔ لاہور اور کراچی کے متعدد علاقے سیل جبکہ سندھ حکومت نے انتہائی تشویشناک صورتحال کی طرف خدشہ ظاہر کردیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 2457 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 223 میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی۔ جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کا شکار افراد کی تعداد 5011 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 6 افراد کورونا کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 86 ہوگئی ہے جب کہ 50 کی حالت تشویشناک ہے۔
Load/Hide Comments