ملک میں کرونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1526 ہو گئ 1

ملک میں کرونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1526 ہو گئ

کراچی(ویب ڈیسک): ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1500 سے بڑھ گئی ہے جب کہ اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔
وفاقی وزیرت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1526 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 558، سندھ میں 481، بلوچستان میں 138، خیبر پختونخوا میں 188 ، گلگت بلتستان میں 116، اسلام آباد میں 43 جب کہ آزاد کشمیر 2 میں مریض زیر علاج ہیں۔
کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں