کراچی(ویب ڈیسک): ملک بھر میں کورونا وائرس اپنے عروج پر، تعداد 2818 ہوگئی، تاحال 41 افراد جاں بحق جبکہ 131 صحت یاب ہوچکے ہیں۔
وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے جاری کردی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 231 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اور 4 افراد اس سے جنگ ہار گئے۔
جاں بحق افراد کی کل تعداد 41 ہوگئی جب کہ مجموعی طور پر 130 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 1131مریضوں کے ساتھ سر فہرست جبکہ سندھ میں 839، خیبر پختونخوا میں 343 ، بلوچستان میں 175 ، اسلام آباد 75 ، آزاد کشمیر 11 اور گلگت بلتستان میں 193 کورونا کے مریض ہیں۔
Load/Hide Comments