ملک بھر میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 3059 ہوگئی 1

ملک بھر میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 3059 ہوگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک): ملک بھر میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 3059 ہوگئی جبکہ 45 افراد اس موذی مرض سے جاں بحق اور 170 صحت یاب ہوچکے ہیں۔
وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے جاری کردی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 3059 ہوگئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک شخص اس وائرس کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 45 ہوگئی جب کہ مجموعی طور پر 170 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 1319، سندھ میں 881، خیبر پختونخوا میں 372 ، بلوچستان میں 189، اسلام آباد 78، آزاد کشمیر14 اور گلگت بلتستان میں 206 کورونا کے مریض ہیں۔

Leave a Reply