ملک بھر میں کرونا بے قابو، تعداد 2386 ہوگئی 1

ملک بھر میں کرونا بے قابو، تعداد 2386 ہوگئی

کراچی(ویب ڈیسک): ملک بھر میں کرونا بے قابو۔ مزید 95 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اس وبا کے مریضوں کی تعداد 2386 ہوگئی۔ پنجاب 922 مریضوں کے ساتھ سر فہرست۔
وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 95 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اس وبا سے کے مریضوں کی تعداد 2386 ہوگئی ہے۔
اس وائرس سے زندگی کی بازی ہارنے والے افراد کی تعداد 32 ہوگئی ہے، مبتلا افراد میں سے 9 کی حالت تشویش ناک ہے اور 107 نے اس کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی ہے۔
کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 922 ہوگئی ہے، سندھ میں 761، خیبر پختونخوا میں 276، بلوچستان میں 169 ، اسلام آباد میں 62 ، گلگت بلتستان میں 187 جب کہ آزاد کشمیر میں 9 افراد کورونا کا شکار ہیں۔

Leave a Reply