ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 9 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی کمی 1

ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 9 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی کمی

کراچی: 

ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 9 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر اضافے کے ساتھ 7 ارب 91 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں تاہم شیڈول بینکوں کے ذخائر 11 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کم ہوکر 7 ارب 17 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

اعداد وشمار کے مطابق  ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 9 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کم ہوئے اور 25 اکتوبر تک زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 15 ارب 8 کروڑ ڈالر رہے۔

 
 
 

Leave a Reply