مقبوضہ کشمیر کا گورنر تبدیل، بڑی مساجد میں نماز جمعہ نہ پڑھنے دی گئی 1

مقبوضہ کشمیر کا گورنر تبدیل، بڑی مساجد میں نماز جمعہ نہ پڑھنے دی گئی

سری نگر: 

 مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا فوجی محاصرہ 82 ویں روز بھی جاری ہے جیلوں میں جگہ کم پڑ جانے کے بعد بے گناہ کشمیریوں کو گرفتاری کے بعد بھارت کے مختلف شہروں کی جیلوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

سرچ آپریشن کی آڑ میں بھارتی فوج گھر گھر جا کر چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کر رہے ہیں۔ بارہویں ہفتے بھی تمام بڑی مساجد اور درگاہوں میں نمازجمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی، مودی سرکارنے مقبوضہ کشمیرکے گورنرستیاپال کو تبدیل کردیا، ضلع شوپیاں میں نامعلوم افراد نے دو سیب سے لدے دوٹرکوں پرفائرنگ کردی جس سے دونوں ڈرائیورچل بسے۔ بھارتی فوجیوں کی تعیناتی کے خوف اور غیر یقینی کا ماحول اور رات گئے چھاپوں، ظلم و تشدد اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

دفعہ 144کے تحت سخت پابندیاں، کاروبار، مواصلاتی نظام اورٹرانسپورٹ معطل، نماز جمعہ کے بعدبھارت مخالف مظاہرے کرنے سے روکنے کیلئے وادی کشمیر سخت پابندیاں نافذ کرنے کا خدشہ ہے۔ شوپیاں میں سیب کے ٹرکوں پرحملہ چتراگام سے گزرتے کیاگیا، ایک ڈرائیور کی شناخت محمد الیاس سے ہوئی جبکہ جیون بھی زخمی ہوا ہے۔

 

ادھر بھارتی فوجیوں نے سرینگر، گاندربل، کپواڑہ، بارہمولہ، بانڈی پورہ، شوپیاں، اسلام آباد، پلوامہ، کولگام، کشتواڑ، ڈوڈہ، رام بن، راجوری میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی جاری رکھی۔ سرینگر میں آتشزدگی سے چھ دکانیں جل کر خاک ہو گئیں۔ اسلام آباد میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منایا جائے گا۔

اسلام آباد سے جنرل رپورٹرکے مطابق کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے حریت کانفرنس، سول سوسائٹی و تعلیمی اداروں کے زیراہتمام ریلی نکالی گئی، شرکاء نے سرینا چوک سے بھارتی سفارتخانہ کے باہر تک مارچ اورمظاہرہ کیا۔’’شرکاء ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ ’’ گو انڈیا گو بیک‘‘ کے نعرے لگاتے رہے۔

راولپنڈی سے نامہ نگار خصوصی کے مطابق پنجاب حکومت نے کل اتوار کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف یوم سیاہ بارے صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں کے لئے گائیڈ لائن جاری کر دی ہے۔سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اس وقت تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں۔

پارلیمان کی قراردادوں کو خط کے ساتھ تمام ممالک کے اسپیکرز کو بھیجا اور انہیں کشمیر میں معروضی حالات کا جائزہ لینے کے لیے پارلیمانی وفد بھیجنے کا کہا ہے، اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری عوام کی آواز بن کر سامنے آئے اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو رکوانے میں کردار ادا کرے ،مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے مکمل شٹرڈاؤن کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد بھارت کے غیرقانونی قبضے کے خلاف واضح پیغام دینا ہے۔

جنوبی اور وسطی ایشیائی امور سے متعلق قائم مقام امریکی نائب وزیرخارجہ ایلس جی ویلزنے واشنگٹن میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو مقبوضہ وادی کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش ہے۔ادھر امریکہ نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال کو معمول پر لانے کے حوالے سے ایک لائحہ عمل سامنے لائے۔ جنوبی اور وسطی ایشیائی امور سے متعلق قائم مقام امریکی نائب وزیرخارجہ ایلس جی ویلزنے واشنگٹن میں صحافیوں سے کہا کہ امریکہ کو مقبوضہ وادی کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش ہے ۔آئی این پی کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیا پال ملک کو مودی سرکارنے تبدیل کردیا، ان کو گوا کا گورنر لگادیا گیا ہے ۔ جبکہ انکی جگہ گریش چندرا مرمو اور رادھا کرشنا ماتھور جموں کشمیر اور لداخ کا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کردیا گیا ہے۔
 
 

Leave a Reply