معروف ترک اداکار انجین الٹان (ارتغرل) کی بلاآخر پاکستان کے دورے کی تصدیق ہو گئی 1

معروف ترک اداکار انجین الٹان (ارتغرل) کی بلاآخر پاکستان کے دورے کی تصدیق ہو گئی

(ویب ڈیسک): معروف ترک اداکار انجین الٹان دزیتان، جو تاریخی ڈرامہ سیریز دیرلیس: ارتغرل میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں، نے بالآخر اپنے پاکستان کے انتہائی منتظر دورے کی تصدیق کردی۔
ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اناڈولو نے لندن میں واقع ایونٹ مینجمنٹ کی تنظیم فرنٹیئرز ورلڈ کے حوالے سے بتایا ہے کہ الٹان عرف ارتغرل اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔
انجین کراچی ، لاہور اور اسلام آباد میں اپنے مداحوں سے ملاقات کریں گی۔ ترک اسٹار ایک خصوصی آن-اسٹیج سوال و جواب سیشن کا انعقاد کرے گا۔
اس سے قبل بھی یہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ انجین الٹان جلد پاکستان آئیں گے اور اسلام آباد میں ایک مسجد کا سنگ بنیاد سرانجام دیں گے۔

Leave a Reply