justice khosa

مشرف کا کیس بڑا واضح،جلدی نہ کرتے تو معاملہ کئی برس تک چلتا رہتا: چیف جسٹس

ویب ڈیسک : چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاہے کہ مشرف کاکیس بڑاواضح تھا، مشرف کوکئی مواقع فراہم کئے گئے ،یہ لوگ معاملے کو طول دیناچاہتے تھے ۔ذرائع کے مطابق صحافیوں سے غیررسمی گفتگومیں چیف جسٹس نے کہاہم اگرجلدی نہ کرتے تویہ معاملہ کئی برس تک چلتا رہتا،تاخیری حربوں کے باوجودمعاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا،جسٹس گلزارنے آرمی چیف مدت کیس کاحصہ بننے سے معذرت کی ،چیف جسٹس نے ایک کیس میں بڑی سرکاری پوزیشن دیئے جانے کا بھی ذکرکیا۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے کہا آرمی چیف کی توسیع کے کیس کو میرٹ پر سنا،فیصلہ کیاکہ آئندہ توسیع کامعاملہ مستقل بنیادوں پرحل ہو،جسٹس فائزنے ذاتی حیثیت میں بات چیت کودرخواست کا حصہ بنایا،شبہ تھاجسٹس قاضی فائزکیخلاف ریفرنس فیض آباددھرناکیس کا ہوگا،جسٹس قاضی فائزکیخلاف معاملہ لندن جائیدادوں کا نکلا،جسٹس قاضی فائزسے کہااپنے ریکارڈمنگواکرچیک کریں،فیض آباددھرنا نظرثانی کیس میں کہافیصلہ میرٹ پردیں،ادارے کی ساکھ متاثرکرنے والے بیانات دینے سے روکاتھا،شوکت عزیزصدیقی کوہٹانے کافیصلہ میرٹ پرہوا،شوکت عزیزصدیقی نے اداروں کے حوالے سے جوکہا،نہیں کہناچاہئے تھا،ممتازقادری کے فیصلے کے بعد سکیورٹی کی پیشکش پر انکارکیاتھا۔

Leave a Reply