pmln

مسلم لیگ (ن) کا آرمی ایکٹ پر غیر مشروط حمایت کا فیصلہ

ویب ڈیسک :نیب میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رہنما (ن) لیگ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کی قیادت اور رہنماؤں نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی ہے، جب بھی کسی ادارے نے بلایا پارٹی قیادت سمیت تمام رہنما پیش ہوئے، نیب کی طلبی پر کوئی ازر پیش نہیں کیا۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ نیب آرڈیننس پر اپوزیشن کو آرڈیننس کی صورت میں لانے پر اعتراض ہے، اپنے لوگوں کو مخصوص ریلیف دینے کے لئے نیب آرڈیننس میں ترمیم کی گئی، ترمیم کا مقصد مالم جبہ اور بی آرٹی کیس سے متعلق لوگوں کو بچاناہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کےعہدے کو متنازع نہیں بنائیں گے، (ن) لیگ نے آرمی ایکٹ پر حکومت کی غیر مشروط حمایت کا فیصلہ کیاہے جب کہ ن لیگ کی غیر مشروط حمایت کی بات کو ڈیل کیسے کہا جاسکتا ہے۔
رہنما (ن) لیگ رانا ثنااللہ نے کہا کہ انتقام پر کوئی حکومت نہیں چل سکتی، حکومت کا ایجنڈا صرف انتقام ہے، 2019 ن لیگ کے لیے مشکل رہا تاہم 2019 غریب اور فیکڑی مالکان کے لئے بھی مشکل رہا، گزشتہ سال میں ملکی کی معیشت کا بیڑہ غرق ہوگیا۔

واضح رہے کہ آج حکومتی وفد نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں مسلم لیگ (ن) کے وفد سے ملاقات کی تھی جس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق قانون سازی پر حمایت کی درخواست کی گئی تھی۔

Leave a Reply