ویب ڈیسک : مریم نواز نے اپنا نام نکالنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے، درخواست میں کہا گیا کہ والد کی بیماری کے باعث ذہنی دباؤ کا شکار ہوں اور والد کو بھی میری ضرورت ہے، والد کی دیکھ بھال کے لیے بیرون ملک جانا چاہتی ہوں، وہ بیماری میں مجھ پر ہی انحصار کرتے ہیں، درخواست کے حتمی فیصلے تک بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔
امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست میں حکومت، چیئرمین نیب، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی پاسپورٹ اینڈامیگریشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتوں میں مسلسل پیش ہوتی رہی ہوں، العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے باوجود بیرون ملک سے والد کے ساتھ واپس آئی، 20 اگست 2018 کو جاری کیا گیا میمورنڈم غیرقانونی ہے،ای سی ایل میں نام کسی بھی نوٹس کے بغیر ڈالا گیا۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ 9 دسمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا۔