(ویب ڈیسک): ماڈل صدف کنول اورادا کار شہروز سبزواری شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
دونوں اداکاروں کے نکاح کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں۔ ماڈل صدف نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنا نام تبدیل کرکے صدف سبزواری کرلیا ہے۔ اس کے علاوہ نوبیاہتا جوڑے نے اپنے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے اپنی اور اہل خانہ کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
اس حوالے سے شہروز سبزواری کے والد اور معروف اداکار بہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ نہ جانے لوگ کیوں یہ سوچتے ہیں کہ انھیں دوسروں کی زندگیوں میں مداخلت کا حق حاصل ہے۔
واضح رہے کہ شہروز سبزواری نے 2012 میں ماڈل و اداکارہ سائرہ یوسف سے بھی پسند کی شادی کی تھی تاہم اختلافات کے باعث شہروز نے سائرہ کو رواں برس فروری میں طلاق دے دی تھی۔ دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔