لاہور– وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریلوے عوام کی خدمت کا ادارہ ہے ،ماضی میں ریلوے کی تباہی کی بڑی وجہ کرپشن رہی تاہم افسران و ملازمین کی کمٹمنٹ سے اسے منافع بخش ادارے میںتبدیل کریں گے، ایم ایل ون منصوبہ ریلوے کی تقدیر بدل دے گا ، منصوبے کے خلاف عالمی سازشیںناکام ہوں گی اور یہ منصوبہ وزیراعظم عمرا ن خان کے دور میں ہی مکمل ہوگا ۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے میو گارڈن لاہور میں مد ت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہونے والے سیکرٹری/چیئرمین ریلوےز سکندررسلطان راجہ کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سی ای او ریلوے اعجاز احمد بریرو، آئی جی ریلوے واجد ضیاءسمیت دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ شیخ رشید نے کہاکہ ریلوے افسران اور ملازمین بہت زیادہ صلاحیتوں کے حامل ہیں جن کی محنت سے ریلوے بہتری کی طرف جا رہا ہے.ریلوے درمیانے طبقے کی سواری ہے اورریل پر سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے ۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ چودہ سال قبل مجھے ایم ایل ون پر دستخط کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ، یہ منصوبہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں مکمل ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ سکندر سلطان راجہ جیسے افسران کی ریلوے کو ضرورت ہے ۔ انہوں نے راجہ سلطان سکندر کی مدت ملازمت پوری ہونے پر نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ۔ سلطان سکندر راجہ نے اس موقع پر کہا کہ ریلوے کے تمام افسران او رملازمین کے تعاون کرنے پر ان کا شکرگزارہوں۔ریلوے بہترین محکمہ ہے۔ ایم ایل ون موجودہ دور میںہی بنے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments