liaqat university hospital

لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد کے نیورو سرجری شعبے کا بڑا کارنامہ

نوابشاہ(رپورٹ کاشف رضا) لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد کے نیورو سرجری شعبے کا ایک اور بڑا کارنامہ.
ریڑھ کی ہڈی کا آپریشن بغیر کاٹے, جدید ترین, طریقہ علاج اینڈوسکوپی ڈسیکٹومی Disc ectomy معمولی سوراخ کے ذریعے کیا گیا. لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مظہر علی کلہوڑو اور ڈائریکٹر ایڈمن عبدالستار جتوئی کی نیورو ڈپارٹمنٹ میں موجودگی کے دوران پہلا آپریشن کیا گیا جو کہ سندھ کے کسی بھی سرکاری اسپتال میں پہلا آپریشن ہے .دنیا کے مختلف ممالک سے جدید تربیت حاصل کر کے لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد میں تعینات نیورو سرجن ڈاکٹر ریاض احمد راجہ کی سربراہی میں نیورو سرجنز ڈاکٹر پیر اسد عزیز, ڈاکٹر ثناء اللہ پٹھان سمیت دیگر نے پہلی کامیاب سرجری کی جسکے چند گھنٹوں بعد ہی مریض کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مظہر علی کلہوڑو اور ڈائریکٹر ایڈمن عبدالستار جتوئی نے پہلے کامیاب آپریشن پر نیورو سرجری ٹیم کو مبارکباد پیش کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مظہر علی کلہوڑو نے کہا کہ سندھ حکومت کی کاوشوں سے سول اسپتال حیدرآباد نے تھوڑے عرصے میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں جبکہ ڈائریکٹر ایڈمن عبدالستار جتوئی نے کہا کہ سول اسپتال حیدرآباد اب سندھ کا صف اول کا اسپتال بن گیا ہے اور یہاں جدید دنیا کے ہم آہنگ طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تمام شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں

Leave a Reply