ویب ڈیسک : شنیرا اکرم کا کہنا ہے کہ اس ملک (پاکستان) میں لوگوں کا رویہ دیکھ کر مجھے رونا آرہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں بھر میں کورونا وائرس کے بعد وفاقی حکومت سمیت صوبائی حکومتوں کی طرف سے لاک ڈاون میں نرمی کی گئی ہے جس کے بعد عوام کی طرف سے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کے باعث صرف ایک روز کے دوران پاکستان میں دو ہزار سے زائد کیسز سامنے ائے ہیں۔ اس صورتحال نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو پریشان کر دیا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے عندیہ دیا ہے کہ اگر صورتحال مزید خراب ہوئی تو جلد لاک ڈاون کی طرف واپس جا سکتے ہیں۔ عوام کو ہرحال میں سماجی فاصلہ اور اپنا خیال رکھنا ہو گا۔وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی طرح پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ فاسٹ باولر وسیم اکرم کی اہلیہ نے بھی ملک میں بڑھتے ہوئے رش کے باعث مایوسی کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی شنیرا اکرم نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ لاک ڈاون کو ختم کرنے کے بعد پاکستانی عوام نے سماجی فاصلہ رکھنا چھوڑ دیا ہے۔ٹویٹر پر انہوں نے مزید لکھا کہ سڑکوں پر ٹریفک بلاک کی ویڈیوز دیکھی ہیں، سینکڑوں کی تعداد میں لوگ بغیر ماسک کے گنجان سڑکوں اور مارکیٹوں میں نظر آہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ اس ملک (پاکستان) کی حالت کو دیکھ کر مجھے رونا آرہا ہے۔ ٹویٹر پر ٹویٹ کرنے کے بعد ان کے مداحوں نے بھی ملتے جلتے رد عمل کا اظہار کیا۔
Seeing footage of traffic blocked roads, congested streets and market places and hundreds of people without even a mask on. This country makes me want to cry
— Shaniera Akram (@iamShaniera) May 12, 2020