Justice Sardar Muhammad Shamim Khan

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار شمیم خان کل ریٹائرہو جائیں گے

ویب ڈیسک :لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار شمیم خان 62سال کی عمر پوری ہونے پر کل اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے ۔ ا ن کی جگہ یکم جنوری 2020ء کو سینئر ترین جسٹس مامون رشید شیخ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔ جسٹس سردار شمیم خان کی ریٹائرمنٹ پر تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں لاہورہائیکورٹ کے ججز اور لاء افسران شریک ہوں گے ۔ جسٹس مامون رشید شیخ 18مارچ2020ء تک چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے فرائض سر انجام دیں گے ۔ جسٹس مامون رشید شیخ 19فروری 2010ء کو لاہو رہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج تعینات ہوئے تھے ۔

Leave a Reply