لاہور میں موبائل ملک ٹیسٹنگ لیبز کا افتتاح 1

لاہور میں موبائل ملک ٹیسٹنگ لیبز کا افتتاح

(ویب ڈیسک): پنجاب میں خالص دودھ کی فراہمی اور عوام کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے آج بروز منگل 9 جون 2020ء کو وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے “موبائل ملک ٹیسٹنگ لیبز” کا افتتاح کر دیا ہے، جو لاہور کے 6 انٹری پوائنٹس سے دودھ لے کر داخل ہونے والی گاڑیوں کے دودھ کی سیمپلنگ کریں گی تاکہ لاہور کے شہریوں کو ملاوٹ اور بیماریوں سے پاک دودھ حاصل ہو۔

اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پھیلاؤ میں ملوث مافیا کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی اور آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ لاہور میں چھ لیبارٹریوں کو فعال بنایا گیا ہے اور اب ایک بھی گاڑی بغیر ٹیسٹ کے دودھ لے کر لاہور میں داخل نہیں ہوگی

Leave a Reply