لاہور اسلام آباد سمیت پاکستان کے اکثر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے 1

لاہور اسلام آباد سمیت پاکستان کے اکثر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

(ویب ڈیسک): پاکستان کے مختلف شہروں میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ، ملک میں آنے والا زلزلہ کافی دیر تک جاری رہا۔زلزلے کے جھٹکےگلگت بلتسان،آزاد کشمیر،خیبرپختونخوا اور پنجاب کے بیشتر شہروں میں محسوس کیے گئے ہیں۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی،فیصل آباد،پشاور،سوات،گلگت،مانسہرہ،بٹ گرام،ایبٹ آباد،صوابی،شیخوپورہ اورسرگودھا میں زلزلہ محسوس ہوا۔اسکے علاوہ ملتان،چترال،شانگلہ، دیر،مردان،خانیوال،وہاڑی،شکرگڑھ،آزاد کشمیر،لوئر دیر،ڈسکہ،پیرمحل،ٹوبہ ٹیک سنگھ،لودھراں سمیت دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئیے گئے۔شہری خوفزدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ور کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور کھلے گراؤنڈز میں اکھٹے ہوگئے۔
ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی اور اسکا مرکز پاک افغان سرحد کا علاقہ تھا۔

Leave a Reply